چینجنگ اکیڈمک پروفیشن ان نالج سوسائٹی پاکستان کی جانب سے پہلے نیشنل سروے آف اکیڈمک پروفیشنلز 2017 ء کا انعقاد

منگل 15 نومبر 2016 21:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) چینجنگ اکیڈمک پروفیشن ان نالج سوسائٹی ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو گذشتہ تین دہائیوں سے تعلیمی ماہرین اور تحقیقی سرگرمیوں کی دنیا بھر میں فروغ اورترقی کے لئے سرگرم عمل ہے۔جرمنی ،برطانیہ ،چین ،امریکہ ،جاپان اور کینیڈا سمیت دنیا کے 20 سے زائد ممالک مذکورہ سوسائٹی کے سرگرم اراکین ہیں۔

پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ جنوبی ایشیاء کا سوسائٹی جوائن کرنے والا پہلا ملک بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلیمان کی بحیثیت پاکستان کے کنٹری ہیڈ ،قیادت میں سوسائٹی پاکستان میں تحقیقی سرگرمیوں اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور ترویج کے لئے کوشاں رہے گی۔چینجنگ اکیڈمک پروفیشن ان نالج سوسائٹی پاکستان پہلا نیشنل سروے آف اکیڈمک پروفیشنلز 2017 ء منعقد کرارہی ہے جس میں ملک کی تمام جامعات میں خدمات سرانجام دینے والے پروفیشنلز کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گااور اس ضمن میں کنسورشیم آف سوشل سائنسز اور جامعہ کراچی کے مابین مفاہمتی یاداشت کے نتیجے میں جامعہ کراچی مذکورہ سروے سوسائٹی کی معاونت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :