جہانگیر بدر کی رسم قل میں شریک سینیٹر سعید غنی اور شوکت بسرا کے جوتے چوری
تازہ ترین : 1
جہانگیر بدر  کی رسم قل میں شریک  سینیٹر سعید غنی اور شوکت بسرا کے جوتے ..

جہانگیر بدر کی رسم قل میں شریک سینیٹر سعید غنی اور شوکت بسرا کے جوتے چوری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) جہانگیر بدر کی وفات کے بعد لاہور کے چوروں کی موجیں پہلے دن جیبیں کاٹیں،دوسرے دن جوتے لے گئے۔ رسم قلم میں شرکت کیلئے آنے والے پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر سعید غنی اور شوکت بسرا کے جوتے چوری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سعید غنی اورشوکت بسرا کے جوتے چوری ہوگئے۔

چوری اس وقت ہوئی جب دونوں رہنماء پیپلزپارتی کے مرحوم رہنماء جہانگیر بدر کی رسم قل میں موجود تھے۔ جوتے چوری ہونے کے بعد دونوں رہنماء اپنے ڈرائیورز کے جوتے پہن کر گاری میں سوار ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر بدر کی نماز جنازہ میں خورشید شاہ مراد علی شاہ اور منظور وسان کی جیبیں کٹ گئیں اور وہ نقدی ‘ کارڈ اور موبائل فون سے محروم ہوگئے تھے۔ (عابد شاہ)
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 21:02:26

اپنی رائے کا اظہار کریں