لاہور،میاں اقبال حسین کلانوری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

منگل 15 نومبر 2016 20:59

لاہور،میاں اقبال حسین کلانوری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی یاد میں تعزیتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) میاں اقبال حسین کلانوری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس رانا ضیائ عبدالرحمن صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ، لاہور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سردار طاہر شہباز خاں نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ، محمد انس غازی سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور میاں اقبال حسین کلانوری کے صاحبزادے ظفر اقبال کلانوری کے علاوہ وکلائ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محمد انس غازی سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ، لاہورنے اجلا س کی کاروائی کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے ملک طارق ایڈووکیٹ کو تلاوت کلام پاک اور صاحبزادہ سعد اللہ نوری ایڈووکیٹ کو نعت رسول مقبول ? کی سعادت حاصل کرنے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے میاں اسرار الحق سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، نصرت جاوید باجوہ سابق صدر لاہور بار ایسوسی ایشن، پیر کلیم خورشید سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، احمد وحید خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، میاں ظفر اقبال کلانوری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، رانا ضیائ عبدالرحمن صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور محمد انس غازی سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے میاں اقبال حسین کلانوری (مرحوم) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مرنجان مرنج شخصیت کے مالک تھے۔

وہ جتنے بڑے وکیل تھے اتنے ہی اچھے انسان تھے اور ہمیشہ مثبت سوچ ان کے من میں رچی بسی تھی۔ انہوں نے کبھی غصہ نہیں کیا دوستوں کی پذیرائی ، چھوٹوں سے پیار و محبت، غرور و تکبر سے کوسوں دور خوش اخلاق اور ہر ایک کی مدد کرنے کو تیار رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم بار کو اپنا دوسرا گھر کہتے تھے۔ انہوں نے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقے سے نبھائیں اور ان کے کلائنٹ انکی بہت عزت کرتے تھے۔

سردار طاہر شہباز خاں نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے میاں اقبال حسین کلانوری(مرحوم)،جہانگیر بدر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ،زائر سکندر برکی،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و سابق جنرل سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن ،غلام حیدر الغزالی،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و سابق نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ،سید آفتاب شیرازی، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ،ملک محمد متین کھوکھر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ و سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ ،خواجہ سعید الظفرایڈووکیٹ سپریم کورٹ سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،آصف علی چوہدری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ،محمد اکبر چیمہ ایڈووکیٹ، محترم سابق جج بہادر علی، رخسانہ تبسم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ و دیگر ممبران لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے فوت شدہ عزیز و اقارب کے درجات بلندی کیلئے بھی دعا کی۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :