کوئٹہ ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا ملکی انفراسٹرکچرکی تباہی، عوام کی محرومیوں اور بنیادی سہولیات کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار

منگل 15 نومبر 2016 20:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ملکی انفراسٹرکچرکی تباہی ، عوام کی محرومیوں اور بنیادی سہولیات کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ دور کے مقابلے میں حکومت کی توجہ سڑکوں کی دیکھ بھال ، نہروں کے پانی کو کارآمد بنانے اور ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے دیدنی تھی جو رفتہ رفتہ کرپشن اور اقربا ء پروری کی نظر ہوکر آج صرف باریاں پوری کرنے تک محدود ہوگئی ہے یہی وجہ ہے کہ پرانے ادوار میں بنائے گئے تمام امور کے مقابلے میں آج ملکی انفراسٹرکچر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو ان انفراسٹرکچر سے ملنے والی فوائد بھی ختم ہوجائیگی اور عوام کو بجلی ، گیس اور دیگر بنیادی سہولیات سے مکمل اور دائمی محرومی کا سامنا کرکے قرون وسطی کے دور میں زندگی کیلئے تیار ہونا ہوگا ، جو کسی صورت بھی عوام کے مفادات کے عین مطابق نہیں بیان میں کہا گیا کہ بجلی کے لوڑشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے وزیر اعظم خود دو بار اعلان کرچکے ہیں کہ 2016 کے اواخر میں لوڈشیڈنگ کا ملک سے مکمل خاتمہ کیا جائے گا جس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا اور نہ ہی ان میں بہتری کے آثار دکھائے دے رہی ہیں بلکہ ان دعووں کے منافی عوام کو بجلی کے ساتھ گذشتہ تین سالوں سے عین سردیو ںکے موسم میں گیس سے بھی محرومی کا شکار بنا یا گیا ہے بیا ن میں کہا گیا کہ ملکی انفراسٹرکچر کی بحالی ، عوامی محرمیوںکو دور کرنے اور بجلی و دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیر اعظم سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے ۔

متعلقہ عنوان :