سکھر،ایس ایس پی و دیگر پولیس افسران نے پولیس مقابلے میں زخمی ایس ایچ او کی خیریت دریافت کی

منگل 15 نومبر 2016 20:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) ایس ایس پی سکھر امجد شیخ و دیگر پولیس افسران نے گڑھی یاسین میں جرائم پیشہ افراد کیساتھ مبینہ مقابلے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او نورمحمد کو سکھر کے مقامی اسپتال میں علاج کیلئے داخل کئے جانے کی اطلاع پر فوری اسپتال پہنچ کر زخمی ایس ایچ او نور محمد کی خیریت دریافت کی اور دیگر متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکاروں سے مقابلے اور علاقے کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں جبکہ دوسری جانب سکھر پولیس نے حرا میڈیکل سینیٹر پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات بھی کئے ہیںواقعہ کے حوالے سے نجی ٹی وی کے مطابق گڑھی یاسین پولیس نے دوران گشت شکارپور ناکے کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان غلام رسول بروہی اور نذد محمد بروہی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک ملز م پر سندھ حکومت کی جانب سے بھاری انعام بھی رکھا گیا تھا مبینہ پولیس مقابلے میں ایس ایچ او نور محمد پیٹ اور ٹانگ پر گولیاں لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے سکھر کے حرا میڈیکل سینٹر داخل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹر زخمی ایس ایچ او کو طبی امداد دینے میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :