Live Updates

کراچی، تحریک انصاف صوبائی رہنما ثمر علی خان کی شاہ نورانی خودکش حملے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 15 نومبر 2016 20:56

کراچی، تحریک انصاف صوبائی رہنما ثمر علی خان کی شاہ نورانی خودکش حملے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف صوبائی سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈ ر ثمر علی خان نے شاہ نورانی خودکش حملے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس بذدلانہ کاروائی میں ملوث دشمن قوتوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے او ر سانحہ کی فوری تحقیقات کروائی جائیں ۔

یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر زخمیوں کی عیادت اور متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔ثمر علی خان نے مزید کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو دہشت گردی کے ذریعے تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں۔ حکمران اپنے کاروباری دلچسپی کی وجہ سے ملک دشمن قوتوں کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان را کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن کا نام تک نہیں لے رہے ہیں۔جو حکمرانوں کی نا اہلی اور نا کامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔رکن سندھ اسمبلی ثمر علی خان نے مزید کہا کہ سانحہ میں 50سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع اور 100سے زائد زخمی ہونا ایک قومی سانحہ ہے۔بم دھماکے کرنے والے انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں ۔ دہشت گردوں کے حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور امن کے لئے دہشت گردوں کو آخری انجام تک پہنچانے کے لئے پوری قوم سیکورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی، سینئر نائب صدور ایم پی اے خرم شیر زمان، سابق سینیٹر ہمایوں خان مندوخیل، جنرل سیکریٹری سردار عبد العزیز نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر و جمیل کی دعا بھی کی۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک جمہوریت پسند رہنما سے محروم ہو گئی پی پی کے رہنما جہانگیر بدر مرحوم کی سیاست میں کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ #
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات