کراچی،پاسبا ن کے صدر سمیت سینئر رہنمائوںکی کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی بھر ..
تازہ ترین : 1

کراچی،پاسبا ن کے صدر سمیت سینئر رہنمائوںکی کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی بھر پور مذمت

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)پاسبا ن پاکستان کے صدر الطاف شکور ، سینئر رہنمائوں رفیق احمد خاصخیلی ، اعظم منہاس اور عبدالحاکم قائد نے کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی جارحیت اور فائرنگ کے واقعہ کی بھر پور مذمت کی ہے اور پاک فوج کے 7شہیدوں کو دفاع وطن کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کی ہے اور پاک فوج کے 7شہیدوں کو دفاع وطن کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

یہ شہداء قوم کے ہیرو ہیں ۔ شہداء کے لئے بلندی درجات ، زخمیوں کے لئے دعائے صحت اور شہداء کے اہل و عیال کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میںالطاف شکور و دیگر نے کہا ہے کہ ’’سی پیک‘‘ معاہدہ اور پاکستان میں خوشحالی کا خواب بھارت کے لئے ناقابل برداشت ہے اس لئے وہ ہماری سرحدوں پر جارحیت کا مرتکب ہورہا ہے ۔ بھارت کو خون ناحق کا حساب دینا ہوگا، ظلم و جبر کی اندھیری رات ختم ہو کر انشاء اللہ بہت جلد کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا #

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 20:56:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں