بٹگرام میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق لوگ نظر انداز کئے جانے لگے

منگل 15 نومبر 2016 20:48

بٹگرام میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق لوگ نظر انداز کئے جانے ..
بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) بٹگرام میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق لوگ مستفید ہونے کی بجائے نظر انداز کئے جا رہے ہیں، پروگرام کی چیئرپرسن سمیت اعلیٰ حکام کو اس کا فوری نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں غریب اور لاچار لوگوں کو مالی معاونت کی فراہمی کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ کے نام سے ایک اچھا پروگرام شروع کر رکھا ہے تاہم بدقسمتی سے سیاسی مداخلت کی وجہ سے اب یہ رقم مستحقین کی بجائے مالدار اور غیر مستحق لوگوں میں تقسیم ہو رہی ہے جس جس کی وجہ سے مستحق لوگ مکمل طور پر بی آئی ایس پی پروگرام سے مکمل طور پر محروم ہیں۔

اس حوالہ سے بٹگرام کے سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بٹگرام میں غیر مستحق لوگوں کو ملنے والے فنڈ کی تحقیقات کریں اور بٹگرام کے نادار، معذور اور بیوہ خواتین کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے، اگر حکومت نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا تو ہم اس حوالہ سے احتجاج کریں گے، سیاسی بنیادوں پر کئے جانے والے سروے کو منسوخ کر کے غریب اور مستحق لوگوں کو شامل کیا جائے۔