لوئر اورکزئی ایجنسی سے 700متاثرین خاندانوں کی 9سال بعد اپنے علاقوں کوواپسی ،(آج) سے اپر اورکزئی سب ڈویژن کے متاثرین کی واپسی کا تیسرامرحلہ شروع ہو گا

منگل 15 نومبر 2016 20:41

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں ابلن ،بلندر ،کٹا کانڑی ،دانہ خولہ ،چھپری فیروز خیل کے تین قبیلوں فیروز خیل ،بیزوٹ خیل اور اتمان خیل کے باقی 700متاثرین خاندانوں کو 9سال بعد اپنے علاقوں کو فرنٹیئر کور اور پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر نگرانی گاڑیوں کے قافلوں میں واپس بھیج دیاگیا ،اس سلسلے میں لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ چمن جنہ میں ان متاثرین خاندانوں کیلئے رجسٹریشن پوائنٹ قائم کیا گیا تھا جہاں پرکمانڈنٹ اور کزئی سکائوٹس کرنل مرزا سہیل یوسف، کمانڈنگ افیسر لیفٹیننٹ کرنل بلال اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اشفاق احمد کے زیر نگرانی متاثرین خاندانوں کی رجسٹریشن کرنے کے بعد ان کو خوراک مہیا کرنے اور طبی سہولیات دینے کے بعد اپنے اپنے علاقوں کو واپس بھیج دئے گئے اس موقع پر کمانڈنگ افیسر کرنل بلا ل ،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر اورکزئی ایجنسی اشفاق احمد ،پولیٹیکل تحصیلدار ریاض نے رجسٹریشن پوائنٹ کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا اس کے بعد کرنل بلال او ر اے پی اے اشفاق احمد نے واپس جانے والے متاثرین خاندانوں کے گاڑیوں کے قافلے میں پاکستانی جھنڈے تقسیم کر کے ان کو رخصت کیا اس موقع پر واپس جانے والے متاثرین نے خوشی کے اظہار کے ساتھ ساتھ یہ گلہ بھی کیا کہ ہم تو اپنے علاقوں کو واپس جا رہے رہیں مگر وہاں پر ہمارے تمام گھر اجڑے ہوئے ہیں ہمارے علاقوں میں صحت تعلیم اور بجلی کا نام و نشان نہیں انہوں نے گورنر کے پی کے ،مرکزی حکومت اور متعلقہ حکام سے جلد از جلد سروے کرنے اور تعلیم صحت کے اداروں اور بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ،یاد رہے کہ یہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں کے رہائس شدہ متاثرین خاندانوں کی واپسی کا اخری مرحلہ تھا (آج) بدھ سے اپر اورکزئی سب ڈویژن کے متاثرین کی واپسی کا تیسرہ مرحلہ شروع ہو گا ۔