وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

muhammad ali محمد علی منگل 15 نومبر 2016 19:49

وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپنے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات جمع کروائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق وزیراعظم کے 2011 میں 14 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے تھے اور انہوں نے 25 لاکھ سے زائد ٹیکس جمع کروایا جبکہ 2012 میں ان کے مجموعی اثاثے 24 کروڑ سے زائد تھے جس پر انہوں نے 24 لاکھ سے زائد ٹیکس جمع کروایا۔

دوسری جانب ان کی صاحبزادی مریم نواز کے 2011 میں اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ سے زائد جبکہ 2012 میں 17 کروڑ سے زائد رہی۔ جبکہ انہوں نے 2011 میں 9 ہزار روپے سے زائد اور 2012 میں 27 ہزار روپے سے زائد ٹیکس جمع کروایا۔

متعلقہ عنوان :