جیکب آباد‘سنی تحریک کی جانب سے شاہ نورانی پر خودکش حملے کی مذمت
تازہ ترین : 1

جیکب آباد‘سنی تحریک کی جانب سے شاہ نورانی پر خودکش حملے کی مذمت

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)سنی تحریک کی جانب سے شاہ نورانی پر خودکش حملے کی مذمت تفصیلات کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر نور احمد قاسمی کی صدارت میں جیکب آباد میں ایک احتجاجی اجتماع ہوا جس میںضلعی صدر عبدالغفار قادری،علامہ نیک محمد حسینی،عرض محمد ٹانوری،محمد حنیف،عمران بگٹی اوردیگر نے شرکت کی اس موقع پر نو راحمد قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام کے مزاروں پر حملہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیںان دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیںانہوں نے مطالبہ کیا کہ خودکش حملوں کو روکنے کے لئے کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کی جائے اور دہشت گردوں کو سخت سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے امن بھائی چارے کا درس دیا ہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 20:36:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں