ضلع کونسل ساہیوال کی 24میں سے 17نشستیں مسلم لیگ (ن )جیت گئی

منگل 15 نومبر 2016 20:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل ساہیوال کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں خواتین کی گیارہ ، کسان کی تین ،دو اقلیتی امیدوار اورٹیکنو کریٹ کی ایک سیٹ پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔ جبکہ تحریک انصاف تین اور آزاد امیدوار چار نشستیں جیت گئے۔ کسان کی تین نشستوں پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ تین امیدوارصوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے پی اے محمد صدیق بلوچ، سلیم سہو اور اویس جٹ کامیاب ہو گئے جبکہ یوتھ کی ایک سیٹ آزاد امیدوار علی رضا مردانہ نے جیت لی مسلم لیگ ن کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

جبکہ ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کے داماد عبدالغفار چوہدری کامیاب ہو گئے مسلم لیگ ن کے ایم این اے محمد طفیل جٹ کے اشرف دیول ہار گئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ خواتین کی پندرہ نشستوں میں سے گیارہ مسلم لیگ ن ، دو تحریک انصاف اور دو آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے ۔ مسلم لیگ ن کی آفتاب بیگم ،اسماء مقصود ، سعدیہ منظور ،شبانہ کوثر ، شمیم اختر ، شہناز بی بی ، طاہر جبین ، عالیہ شہزادی،نسرین ، کنیز فاطمہ، مسرت فرید جبکہ تحریک انصاف کی ساجدہ بتول، شہناز کوثر ، آزاد امیدوار اکرم بی بی ،روبینہ حمید ۔ جبکہ چار اقلیتی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے آصف گل ، ڈاکٹر عرفان بھٹی ، تحریک انصاف کے نیامت مسیح اور آزاد امیدوار مقصود عالم منتخب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :