چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروںنے انتہائی پیچیدہ آپریشن کر کے 5سالہ بچے کے گلے سے دو سکے نکال دئیے

منگل 15 نومبر 2016 20:11

چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروںنے انتہائی پیچیدہ آپریشن کر کے 5سالہ بچے کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروںنے انتہائی پیچیدہ آپریشن کر کے 5سالہ بچے کے گلے سے دو سکے نکال کر اس کی جان بچا لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے رہائشی پانچ سالہ بچے محمد حمید ولد محمد حفیظ نے ایک اور دو روپیہ کے سکے نگل لئے جس پر اسے انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لیجایا گیا مگر ڈاکٹروں نے اسے جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا ۔ یہاں کے ڈاکٹروں نے آپریشن کیلئے مطلوبہ مشین میسر نہ ہونے پر بچے کو فوری طور پر چلڈرن ہسپتال بھجوا دیا جہاں ڈاکٹروںنے بروقت آپریشن کر کے بچے کے گلے سے دو سکے نکال لئے ۔ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی حالت اب بہت بہتر ہے اور اسے آئندہ چند روز میں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔