پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان نے بین الاضلاعی والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا
تازہ ترین : 1
پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان نے بین الاضلاعی والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان نے بین الاضلاعی والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا

ڈی جی خان۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان نے ماہانہ بین الاضلاعی والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں بین الاضلاعی والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا۔ فائنل پٹرولنگ پوسٹ میر حاجی غازی ضلع مظفرگڑھ میں کھیلا گیا جس میں ڈیرہ غازیخان نے مظفرگڑھ کی پٹرولنگ پولیس کو ہرا کر ناقابل شکست رہنے اور چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا ۔ مہمان خصوصی ڈی ایس پی پٹرولنگ مظفرگڑھ غضنفر عباس اور سپورٹس سیکرٹری سہیل انجم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 20:03:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں