گوجرانوالہ بورڈ نے نہم دہم کے داخلوںکا شیڈول جاری کردیا
تازہ ترین : 1

گوجرانوالہ بورڈ نے نہم دہم کے داخلوںکا شیڈول جاری کردیا

گوجرانوالہ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحان سیکنڈری سکول( سالانہ) 2017 ء کا انعقاد یکم مارچ 2017 ء سے ہو گا۔ امتحان میں شرکت کرنے والے سیکنڈری سکول (نہم و دہم)کے امیدواران شیڈول کے مطابق اپنے داخلہ فارم بورڈ کی ویب سائٹ www.bisegrw.comپر آن لائن بھجوائیں۔ آن لائن کرنے کے بعد امیدوار اس کی ہارڈ کاپی حاصل کرے گا اور اس کی تصدیق کرانے کے بعد حبیب بنک کی نامزد کردہ برانچ میں فیس جمع کرائے گا۔

بنک اس فارم سے فیس جمع کرانے کی ایک رسید امیدوار کو دے گا اور داخلہ فارم اپنے پاس رکھے گا۔ فیس جمع کرانے کی رسید ہی داخلہ فارم کی وصولی کی رسید تصور ہو گی۔سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کروانے کی تواریخ15نومبر تا 14دسمبر ‘دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کروانے کی تواریخ15دسمبر تا 23دسمبر تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کروانے کی تواریخ24دسمبر تا 30دسمبرہوگی۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 20:03:16

اپنی رائے کا اظہار کریں