تحریک پاکستان کے رہنما چوہدری رحمت علی کا 119واں یوم پیدائش کل) منایا جائیگا
تازہ ترین : 1

تحریک پاکستان کے رہنما چوہدری رحمت علی کا 119واں یوم پیدائش کل) منایا جائیگا

ڈسکہ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)تحریک پاکستان کے رہنما چوہدری رحمت علی کا119واں یوم پیدائش (کل) بدھ 16نومبر کو منایا جائے گا۔ چوہدری رحمت علی16نومبر1897ء کو مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے لندن سے قانون اور سیاست میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں۔ انہوں نے مقامی اخبار میں اسسٹنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں لندن کے شہر کیمبرج سے اپنا اخبار بھی شائع کیا۔ چوہدری رحمت علی نے 1933ء میں گول میز کانفرنس کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان کا نام استعمال کیا۔ چوہدری رحمت علی 3فروری1951ء کو انتقال کر گئے انہیں لندن کے شہر کیمبرج میں دفن کیا گیا۔ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 19:53:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں