قا ئم مقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی سے صوبائی وزیر تعلیم عبد الرحیم ..
تازہ ترین : 1

قا ئم مقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی سے صوبائی وزیر تعلیم عبد الرحیم زیارتوال کی ملاقات

صوبے کی مجموعی صورتحال ،تعلیم کے شعبہ سے متعلق تبادلہ خیال

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) قا ئم مقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی سے صوبائی وزیر تعلیم عبد الرحیم زیارتوال نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال اور خاص کر تعلیم کے شعبہ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے قائم مقام گورنر کو صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون گورنر مقرر ہونے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔

دریں اثناء صوبائی وزیر ریونیوشیخ جعفر خان مندوخیل ، اراکن صوبائی اسمبلی منظور احمد خان کاکڑ، طاہر محمود ، محترمہ مصومہ حیات، محترمہ حسن بانو، سیکرٹری خزانہ ا کبر حسین درانی، آیت اللہ درانی، امجد رشید اور آغا جان ہمدرد نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور انہیں قائم مقام گورنر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 19:47:25

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں