محکمہ داخلہ نے داعش کے ٹارگٹ کلرز کی ہٹ لسٹ میں شامل سابق وفاقی وزیر سمیت 3 افراد کے لیے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا

منگل 15 نومبر 2016 19:47

․ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) محکمہ داخلہ نے داعش کے ٹارگٹ کلرز کی ہٹ لسٹ میں شامل سابق وفاقی وزیر سمیت 3 افراد کے لیے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سیکورٹی الرٹ داعش کے 2 ٹارگٹ کلرز حمزہ اور اسامہ سے متعلق ہے، دونوں دہشت گردوں نے 3 افراد کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی لسٹ میں سابق وفاقی وزیر،حاضر سروس پولیس سپرٹنڈنٹ اور ایک پیش امام بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :