Live Updates

مسلم لیگ (ن)کاعمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر افسوس کا ظہار

عمران خان پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن میں آئیں گے تو خوشی ہوگی ،ْعمران خان پاکستان کے قومی مفادات کیلئے خطرہ بن گئے ہیں، سی پیک کو متنازعہ بنانے کیلئے انھوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ،ْ عمران خان کی جانب سے کشمیرکے جوائنٹ سیشن کے بائیکاٹ پر بھارتی میڈیا میں مذاق اڑایا گیا تھا ،ْ جب ملک سے پیسہ ہی نہیں گیا تو منی لانڈرنگ کیسے ہوئی ،ْپاناما لیکس پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے ،ْشیخ رشید، عمران خان اور اعتزاز احسن کی باتوں کا جواب دینے کیلئے وقت نہیں ،ْپاناما لیکس کے نام پر دھمال ڈالنے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں ،ْسعد رفیق ،ْ انوشہ رحمن ،ْ طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز کی میڈیا سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 19:43

مسلم لیگ (ن)کاعمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر افسوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر افسوس کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن میں آئیں گے تو خوشی ہوگی ،ْعمران خان پاکستان کے قومی مفادات کیلئے خطرہ بن گئے ہیں، سی پیک کو متنازعہ بنانے کیلئے انھوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ،ْ عمران خان کی جانب سے کشمیرکے جوائنٹ سیشن کے بائیکاٹ پر بھارتی میڈیا میں مذاق اڑایا گیا تھا ،ْ جب ملک سے پیسہ ہی نہیں گیا تو منی لانڈرنگ کیسے ہوئی ،ْپاناما لیکس پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے ،ْشیخ رشید، عمران خان اور اعتزاز احسن کی باتوں کا جواب دینے کیلئے وقت نہیں ،ْپاناما لیکس کے نام پر دھمال ڈالنے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزراء سعد رفیق ،ْ انوشہ رحمن ،ْ طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ترکی جاکر پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے اور ترک سفیر سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کو مشترکہ اجلاس میں آجانا چاہیے تھا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم نے مشترکہ پارلیمنٹ میں شرکت کیلئے ذاتی دعوت نہیں دی۔

عمران خان کو دعوت اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا فرق ہی نہیں پتہ ہے انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستانی سیاست کے انوکھے لاڈلے بنے ہوئے ہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ انوکھا لاڈلا جو کہتا جائے، ہم مانتے جائیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے قومی مفادات کیلئے خطرہ بن گئے ہیں، سی پیک کو متنازعہ بنانے کیلئے انھوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا تھا، سی پیک منصوبوں میں تاخیر کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے۔سعد رفیق نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کو نیا لب و لہجہ بخشا اور جب ہم نے اس معاملے پر سٹینڈ لیا اور قوم کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی تو بھی انہوں نے جوائنٹ سیشن کا بائیکاٹ کردیا جس پر انڈین میڈیا نے پاکستان کا خوب مذاق اڑایا اور کہا گیا کہ پاکستانی قوم کشمیر کاز پر متفق نہیں ہے۔

عمران خان نے تحریک آزادی کشمیر کو نہ صرف نقصان پہنچایا بلکہ اس پر معافی بھی نہیں مانگی۔اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کچھ بھی ہوجائے حکومت تحریک آزادی کشمیر کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔تحریک انصاف پر فتنہ فساد کا الزام لگاتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان الزامات لگاتے ہیں مگر ثبوت فراہم نہیں کرتے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کا کہ شریف خاندان کے کاروبار کیلئے پیسہ پاکستان سے نہیں گیا، جب ملک سے پیسہ ہی نہیں گیا تو منی لانڈرنگ کیسے ہوئی وزیر ریلوے نے کہاکہ عمران خان چیف جسٹس نہیں جو سارے معاملات ان کے سامنے پیش کرتے ،ْپاناما لیکس پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے۔پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کے قافلے کو روکنے کی پالیسی کو درست قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک وزیراعلیٰ بن کر آتے تو پروٹو کول دیا جاتا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شیخ رشید، عمران خان اور اعتزاز احسن کی باتوں کا جواب دینے کیلئے وقت نہیں ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام لیے بغیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنڈی کا سیاستدان ایک موٹر سائیکل اور 4 لوگوں کے ساتھ احتجاج کیلئے نکلا تھا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے لندن کے میئر کے الیکشن میں ایک پاکستانی مسلمان کے خلاف یہودی کی حمایت کی ، اگر آپ کو یہی نہیں پتا کہ سیاست اور قومی مفاد میں کیا فرق ہے تو اس سے بہتر ہے کہ آپ لوکاٹ بیچ لیں ،ْیہ صرف فتنہ و فساد کرتے ہیںانہوںنے کہاکہ عمران خان لوگوں پر کرپشن کے الزامات تو لگاتے ہیں لیکن جب ثبوت کی باری آتی ہے تو آپ کے پاس کچھ نہیں ہوتا اور عدالت میں آپ کے وکیل کو شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے۔

عمران خان نے اپنی سیاسی پیدائش کے بعد سے اب تک یہی کچھ کام کیا ہے۔وزیر مملکت برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا کہ وزیراعظم پر الزامات شارٹ کٹ کے متلاشی لگا رہے ہیں۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ پاناما لیکس کے نام پر دھمال ڈالنے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔انوشہ رحمن کہا کہ عدالت عظمیٰ نے تحریک انصاف کے ثبوتوں کو ردی قرار دیا ہے۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ کس بنیاد پر عمران خان اسلام آباد پر حملہ کرنے جارہے تھی انوشہ رحمن نے کہاکہ وزیراعظم کا نام پاناما لیکس میں نام نہیں ہے۔ وزیراعظم کے بچوں نے تمام ثبوت عدالت میں رکھ دیے ہیں۔ سپریم کورٹ میں ہر سوال کا جواب دیں گے۔ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان انتخابات میں دھاندلی کے الزامات بھی ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے، عمران خان کے پاس ثبوت لانے کیلئے اب بھی وقت ہے۔

انھوں نے کہاکہ چیف جسٹس کے سامنے ایسا شخص بیٹھا ہوتا ہے جس کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔طارق فضل چودھری نے کہا کہ سیاست سمجھداری کا کام ہے جو عمران خان کے بس کی بات نہیں ،ْچیئرمین تحریک انصاف پہلے اپنی فکر کریں۔ انوشہ رحمان نے پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے والے ثبوت دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ ہیں وہ ثبوت جس پر انہوں نے اسلام آباد پر دھاوا بول کر اپنے کارکنوں کو سیاسی شہید بنانے کی کوشش کی ہی ۔دانیا ل عزیز نے کہا کہ عمران خان بہت ہی شاطر انسان ہیں ، عمران خان بابائے آف شور ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان آپ کس منہ سے عدالت گئے ہیں ، جہانگیر ترین نے نوکروں کے نام پر کروڑوں کا بزنس کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات