وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس

وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سے متعلق مختلف اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

منگل 15 نومبر 2016 19:43

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ ایک اجلاس کی صدارت کی اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سے متعلق مختلف اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں خطے کے ممالک بالخصوص بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق وزارت خزانہ صارفین کو ہر ممکن ریلیف دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزارت پٹرولیم پر زور دیا کہ ملک میں نئے فیلڈز تلاش کئے جائیں تاکہ درآمدی بل کی مد میں قومی خزانے پر بوجھ کم ہو سکے۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے ملک میں پٹرولیم کی قیمتوں میں استحکام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عام صارفین کیلئے مفید ہے۔ انہوں نے وزیر خزانہ کے ساتھ ملک میں گیس کی سپلائی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس پریشر کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے تیل و گیس کے شعبہ میں نئی سرمایہ کاری کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزارت خزانہ اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔