حیسکو انتظامیہ نے فرائض میں غفلت برتنے پر 2 سب ڈویژنل افسران کو ملازمت سے جبری ریٹائر کردیا

منگل 15 نومبر 2016 19:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) حیسکو انتظامیہ نے فرائض میں غفلت برتنے پر حیسکو کے 2 سب ڈویژنل افسران کو ملازمت سے جبری ریٹائر کردیا ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ جاتی انکوائری کے مکمل ہونے کے بعد اِی اینڈ ڈی قوانین 1978؁ ء کے تحت بڑی سزا دیتے ہوئے آپریشن سب ڈویژن حیسکو دوڑ کے سابق ایس ڈی او اور موجودہ حیسکو چیف آفیس میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے دفتر میں ڈیوٹی پر معمور واحد بخش نوناری اور آپریشن سب ڈویژن میمن ہسپتال کے سابق ایس ڈی او اور موجودہ ایس ڈی او الیاس آباد سید شرافت علی کو بڑی سزا دیتے ہوئے ملازمت سے جبری ریٹار کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی حیسکو کے تین ایس ڈی اوز کو گذشتہ ماہ اکتوبر میں نوکری سے فارغ کیا گیا ہی-

متعلقہ عنوان :