پنجاب میں ڈینگی ٹیموں کو چیکنگ سے روکنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

منگل 15 نومبر 2016 19:24

پنجاب میں ڈینگی ٹیموں کو چیکنگ سے روکنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی سرویلینس پر اجلاس ڈینگی ٹیموں کو ڈینگی کی تلاش میں گھروں میں داخل ہونے سے روکنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ ہیلتھ اور دیگر محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجالس میں کہا گیا کہ جو لوگ ڈینگی ٹیموں کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں وہ نہ صرف اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی خطرہ بن رہے ہیںمشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس میں کہا کہ ایسے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ خواجہ سلمان رفیق نے ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ فعال بنایا جائے۔ اور لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی بھی دی جائے کہ وہ ڈینگی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :