خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سی16 روزہ مہم 25 نومبر سے شروع ہو گی

منگل 15 نومبر 2016 19:21

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)خواتین کے خلاف منفی رویوں میں تبدیلی لاکر مثبت معاشرہ تشکیل دیاجا سکتاہے، یہ با ت صوبائی سیکرٹری بشریٰ امان نے خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے شروع ہو نے والی مہم کے حوا لے سے منعقدہ اجلا س کے دوران کہی ،یہ 16روزہ مہم 25 نومبر سے شروع ہو گی اور10دسمبر تک جا ری رہے گی،صوبائی سیکرٹری نے کہاکہ اس سال مہم کا مرکزی خیال اور نج دی ورلڈ ہے او راس کا مقصد خواتین او رلڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے فنڈز اکٹھا کرنا ہے،انہوں نے ڈپٹی سیکرٹری ‘ ڈائریکٹر اور میڈیا کنسلٹنٹ پر مشتمل محکمانہ کمیٹی بھی تشکیل دی،انہوں نے کمیٹی کو ہدایت دی کہ 16روزہ مہم کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کریں۔