ویٹرنری یونیو رسٹی میںشتر مرغ فارمنگ کو فرو غ دینے کے حوا لے سے ورکشاپ کا انعقاد

منگل 15 نومبر 2016 19:21

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف وا ئلڈ لا ئف اینڈ ایکا لو جی نے گذ شتہ روز لائیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیو یلو پمنٹ پنجاب کے با ہمی اشترا ک سے پنجاب میںشتر مرغ فارمنگ کو فرو غ دینے کے حوا لے سے ورکشاپ کا انعقادکیا ۔جس کی افتتا حی تقر یب کی صدارت ڈین فکلٹی آف لا ئف سا ئنسز بز نس مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ اختتا می تقر یب کی صدارت سیکر ٹر ی لا ئیو سٹا ک نسیم صا دق نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میںرا جا طا ہر لطیف اور ڈا کٹر وسیم احمد خا ن کے علا وہ پا کستان بھر سے شتر مر غ پا ل حضرات سٹیک ہو لڈرز کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں سیکر ٹر ی لا ئیو سٹا ک نسیم صا دق نے کہا کہ حکو مت پنجاب کے تعا ون سے تمام شتر مر غ پا ل حضرات کے جا نوروں کی بیما ریو ں کی تشخیص کے لیئے لیبا ر ٹر ی ،اور علا ج معا لجے کے لیئے طبی اور خوراک کی تمام تر سہو لیات محکمہ لا ئیو سٹا ک کی طرف سے مہیا کی جا ئیں گی تا کہ پنجاب میں شتر مر غ کی فارمنگ کو فرو غ ملے نیز مستقبل قر یب میں شتر مر غ پال فارمرز کے جانوروں کی مارکیٹنگ اور صحت سے متعلقہ آ گا ہی کے لیئے ایس ایم سرو س اور سوفٹ وئیر جلد ہی شرو ع کیا جا ئے گا اور فارمرز کے شتر مر غ فارمنگ سے متعلقہ صلا حیتو ںکو مز ید اُ جا گر کر نے کے لیئے ان کو پنجاب کے مشہور فارم ہا وسز کا دورہ بھی کروایا جا ئے گا۔