پنجاب یونیورسٹی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس،11پی ایچ ڈی مقالہ جات کی منظوری

منگل 15 نومبر 2016 19:17

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں11 پی ایچ ڈی مقالہ جات،20جائزہ رپورٹس ،17پینل آف ایگزامینر،30توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کی3 کیسز کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹرمحمد شاہد کمال،پروفیسر ڈاکٹرممتاز اختر، پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت، پروفیسرڈاکٹرمحمد فخر الحق نوری،پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبین، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی،ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹرکنول امین ،جسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی اور ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر کامران عابد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :