تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہئے ،طاہرمحمود اشرفی
تازہ ترین : 1

تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہئے ،طاہرمحمود اشرفی

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاک ترک تعلقات دوقوموں کے تعلقات ہیں ،ترک صدر پاکستانی قوم کے مہمان ہیں ان کو خوش آمدید کہیں گے، تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہئے۔ یہ بات انہوںنے اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی ،مذہبی جماعتوں کو اپنے اختلافات کانشانہ دوست ممالک کو نہیں بنانا چاہئے۔ اس سے قبل سی پیک پر چین اور اب ترک صدر کی پاکستان آمد پر ترکی کے حوالے سے بعض سیاسی جماعتوں اور قائدین کے خیالات قومی مفاد کے برعکس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو عمران خان کو مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں لانے کیلئے کوشش کرنی چاہئے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 19:17:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں