ضلعی حکومت کا تجاوزات کے خلاف آپریشن‘دو ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

منگل 15 نومبر 2016 19:17

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے سپیشل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے منگل کو سبزی منڈی بادامی باغ اور اس سے ملحقہ علا قوں میں غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ نے کارروائی کر تے ہوئے سبزی منڈی بادامی باغ اور اس سے ملحقہ علا قوں سے غیر قا نونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروا کر 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔