پی ایس ایکس 100 انڈیکس 233.26 پوائنٹس کی کمی سے 42292.67 پوائنٹس پر بند
تازہ ترین : 1

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 233.26 پوائنٹس کی کمی سے 42292.67 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 233.26 پوائنٹس کی کمی سے 42292.67 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 31 ارب 35 کروڑ 13 لاکھ 54 ہزار 296 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 83 کروڑ 43 لاکھ 14 ہزار 497 روپے کی مندی ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 18 کروڑ 84 لاکھ 91 ہزار 300 حصص کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 233.26 پوائنٹس کی کمی سے 42292.67 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 139.66 پوائنٹس کی مندی سے 22797.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 106.32 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 343.88 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 154.24 پوائنٹس کی کمی سے 18598.67 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 77.64 پوائنٹس کے اضافے سے 15515.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 89.95 پوائنٹس کی کمی سے 20052.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 408 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 163 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 224 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی پیپلس مورس پاکستان کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 77.61 روپے کے اضافے سے 1933.74 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ایکسائیڈ (پاک) کے حصص کی سودے بھی 45.10 روپے کی تیزی سے 947.25 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 195.45 روپے کی مندی سے 7700 روپے اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 61.39 روپے کی کمی سے 1260.99 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 91 لاکھ 11 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 19.90 روپے سے شروع ہو کر 19.86 روپے پر بند ہوئی جبکہ پی آئی اے سی (ای) کے 2 کروڑ 47 لاکھ 53 ہزار 500 حصص کے سودے 11.74 روپے سے شروع ہو کر 10.86 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 36 کروڑ 58 لاکھ 12 ہزار 820 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 77 کروڑ 54 لاکھ 33 ہزار 686 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 85 کھرب 97 ارب 45 کروڑ 2 لاکھ 25 ہزار 305 روپے سے کم ہو کر 85 کھرب 66 ارب 9 کروڑ 88 لاکھ 71 ہزار 9 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 131 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 4 کروڑ 25 لاکھ 39 ہزار 668 حصص کا کاروبار ہوا۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 19:12:53

اپنی رائے کا اظہار کریں