محکمہ اطلاعات سکھر کے افسران کا سینئر صحافی ابراہیم عباسی کے انتقال پر اظہارافسوس ..
تازہ ترین : 1

محکمہ اطلاعات سکھر کے افسران کا سینئر صحافی ابراہیم عباسی کے انتقال پر اظہارافسوس

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) محکمہ اطلاعات کے سکھرڈائریکٹوریٹ آفس میں ایک تعزیتی اجلاس ڈائریکٹر انفارمیشن سید آصف علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آفس کے افسران اور دیگر عملے نے شرکت کی۔ اجلاس میں خیرپور کے سینئر صحافی ابراہیم عباسی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کی گئی۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 19:12:52

اپنی رائے کا اظہار کریں