پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.82 بلین روپے کے سودے
تازہ ترین : 1

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.82 بلین روپے کے سودے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.82 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2,966 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.82 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 13700 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.10 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.85 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 464.66 ملین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 359.38 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 40.50 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 1.43 ملین روپے رہی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 19:09:22

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں