پاکپتن، چوری کی دو وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان چرا لیا گیا

منگل 15 نومبر 2016 19:09

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) چوری کی دو وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان چرا لیا گیا۔پہلی واردات میں چک 15-SPکا غلام دستگیر اپنے 45000روپے مالیت کے موٹر سائیکلPKB-1509 پر چک 13-SPکے قریب پنچا تو موٹرسائیکل کھڑا کرکے فصلوں میں چلا گیا تین چوراس کا موٹرسائیکل چرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں چک15-EB محمد حسین کے احاطہ مویشیاں سی150000 روپے مالیت کی بھینسیں چرا کر لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔