خیبرپختونخوا پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا اپ گریڈیشن کا مسئلہ حل کرانے کے لئے احتجاجی مظاہر ہ

منگل 15 نومبر 2016 19:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) خیبرپختونخوا پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے اپ گریڈیشن کا مسئلہ حل کرانے کے لئے احتجاجی مظاہر ہ کیا، مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کالج کے اساتذہ نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر اپ گریڈیشن اور ٹیچنگ الاونس کا مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ کا مطالبات پورے نہ ہونے تو بنی گالہ کے باہردھرنا دیں گے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے صوبائی حکومت اور وفاق کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ ادھر گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج گلبہار کے طلبہ بھی مطالبات منوانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کا کہ اسکول میں فزکس کاٹیچر نہیں اور صفائی کی بھی ابترصورتحال ہے۔ انہوں نے انتظامی مسائل حل نہ کرنے پر پرنسپل کی برطرفی کا مطالبہ کیا اور اسکول انتظامیہ کی جانب سے یونیفارم تبدیل کرنے کے فیصلے کو بھی مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :