راول روڈ پر روڈ کارپیٹنگ اورکورال چوک اور کھنہ پل کے مقام پر سگنل فری کوریڈور منصوبے کی وجہ سے مری روڈ پر ٹریفک کا رش بڑھ گیا ہے، چیف ٹریفک آفیسر

منگل 15 نومبر 2016 18:44

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ راول روڈ پر روڈ کارپیٹنگ اور ایئر پورٹ روڈ نزد گلزارِ قائد ،کورال چوک اور کھنہ پل کے مقام پر سگنل فری کوریڈور منصوبے کی وجہ سے ان دنوں مری روڈ پر ٹریفک کا لوڈ کافی زیادہ ہے جس کی وجہ سے مری روڈ سے منسلک سڑکوں پر بھی ٹریفک کارش بڑھ گیا ہے لہذاء تمام ڈی ایس پیز ، انسپکٹر ز اور وارڈن افسران کسی بھی جگہ پر ٹریفک رش نہ بننے دیں محنت اور دلچسپی سے کام کریں اور منظم انتظامات کرتے ہوئے ٹریفک رش بننے سے پہلے ہی ٹریفک کو کلیئر کروائیں تاکہ شہریوں کو آن گرائونڈ ٹریفک سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے میں خود فیلڈ میں موجود ہوں لہذاء کسی قسم کی غفلت، کوتاہی اور ڈیوٹی میں عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی انہوںنے احکامات جاری کئے کہ تمام بیٹ انچارج اپنی بیٹ میں غلط پارکنگ کسی صورت نہ ہونے دیں سیکٹر انچارجز اپنی پوزیشن رش والے پوئنٹس پر رکھیں ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پیز اپنے سرکل میں ٹریفک کی تازہ صورت حال سے مکمل آگاہ رہیں جہاں رش ہو وہاں خود اپنی زیرنگرانی ٹریفک رش کو کلیئر کروائیں اور ٹریفک کو رواں دواں رکھیں چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی شاہد نے کہا میں سرپرائز چیکنگ بھی جاری رکھوں گا اگر کوئی بھی افسر و اہلکار افسران کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا یا ٹریفک پولیس کی غفلت کی وجہ سے ٹریفک رش کی شکایت پائی گئی تو متعلقہ ٹریفک وارڈنز اور سیکٹر انچارجز کو بھاری جرمانہ کرتے ہوئے دیگر محکمانہ ایکشن بھی لیا جائے گاانہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے آن گرائونڈ ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئی ہدایات پرعمل کریں اور کسی بھی معاونت ، مدد اور رہنمائی کیلئے راولپنڈی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 051.9272616پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :