انشاء اللہ 2018ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابوپالیں گے‘ عابدشیرعلی
تازہ ترین : 1

انشاء اللہ 2018ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابوپالیں گے‘ عابدشیرعلی

عوام ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں سے عاجزآگئے ہیں‘ لیگی رہنمائوں سے گفتگو

ہڑپہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)وزیرمملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابدشیرعلی نے کہاہے کہ انشاء اللہ 2018ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابوپالیں گے‘ عوام ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں سے عاجزآگئے ہیں‘ میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک کی تعمیروترقی کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔رہنماء مسلم لیگ (ن) امتیازاحمد بٹ ،براڈ کاسٹر ملک دلاور سلطان ڈھکو ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چائناراہداری منصوبے سے ملک ترقی کی نئی شاہراہ پرگامزن ہوگااورعوام خوشحال ہوں گے اس موقع پرامتیاز احمد بٹ نے کہاکہ حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے جواقدامات اٹھارہی ہے وہ لائق تحسین ہے ‘ عوام باشعورہیں اورملکی ترقی میں رکاوٹیں پیداکرنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوارثابت ہوں گے۔

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 18:33:28

اپنی رائے کا اظہار کریں