زاہد حامد کا مراکش میں عالمی ماحولیات کانفرنس سی او پی۔22 کی مناسبت سے قائم پاکستانی پویلین کا دورہ

وفاقی وزیر کو پاکستانی مندوبین کی جانب سے مختلف شعبوں میں مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی گئی

منگل 15 نومبر 2016 18:33

رباط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے مراکش میں عالمی ماحولیات کانفرنس سی او پی۔22 کی مناسبت سے قائم پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور اعلیٰ سطحی وزارتی اجلاسوں میں بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے پاکستانی پویلین میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے ہونے والے نقصانات کے علاوہ پاکستانی ثقافت اور سیاحت کو اجاگر کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ COP-22 پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے دنیا کو آگاہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ وفاقی وزیر کو پاکستانی مندوبین کی جانب سے مختلف شعبوں میں مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :