نہتے کشمیریوںپر بھارتی مظالم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ،فورم میرواعظ
تازہ ترین : 1

نہتے کشمیریوںپر بھارتی مظالم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ،فورم میرواعظ

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے مقبوضہ علاقے میں سرکاری سطح پر جاری جبر و استبداد اور ظلم و تشدد کی کارروائیوں میں دن بہ دن تیزی پر شدید تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ کی نظر میںکشمیریوں کے جان و مال کی کوئی قدرو قیمت نہیں ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہاکہ بھارتی فورسز نے سرینگر کے علاقے باغوان پورہ نورباغ کی21 سالہ رضوان احمدکو گاڑی کی ٹکر سے شہید کیا اور پھر بعد ازاں اس کے جنازے کے شرکاء پر آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افرادزخمی ہوگئے۔انہوںنے فورسز کی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انکی نظر میںکشمیریوں کے جان و مال اور عزت و آبروکی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔

ترجمان نے میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے جو گھر میں نظربند ہیںایک بیان میں رضوان احمد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اورشہید کے والدین اور اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے گزشتہ روزسوزیٹھ نارہ بل اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈائوں اور چھاپوں کے دوران علاقے میں شدیدخوف و دہشت پھیلانے ، گھروںکی توڑپھوڑ اور لوٹ مارکے علاوہ 13کشمیریوں کی گرفتاری کی بھی شدید مذمت کی اور اسکے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قراردیا ۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 18:33:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں