صوبائی حکومت کھوکھلے نعروں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے،تحصیل ناظم پروآ سردار امتیاز خان بلوچ

منگل 15 نومبر 2016 18:33

ڈیر ہ اسماعیل خا ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)تحصیل ناظم پروآ سردار امتیاز خان بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھوکھلے نعروں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں صوبائی حکومت کا انتظامی امور پر کنٹرو ل ختم ہو چکا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ڈیر ہ اسماعیل خان کو صو بے کا حصہ سمجھتے ہو ئے یونین کونسل تحصیل پروآ کیلئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ خیبر پختوںخواہ میں تعلیم عام کرنے کی دعویدار پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو ساڑھے تین سال سے زائد کا عر صہ گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی سکول و کالج تعمیر نہ ہو سکا انہوں نے کہا کہ مردانہ ڈگری کالج پروآمیں عرصہ دراز سے پوسٹیں خالی ہیں جبکہ پوری تحصیل پروآ کا دارو مدار اسی ڈگری کالج پر ہے ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے طلبہ کی تعلیمی سر گرمیاں متاثر ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میرٹ پر پورا اترنے والے اساتذہ کی بھرتی جلد سے جلد عمل میں لائی جائیں انہوں نے کہا کہ پروآ میں ڈگر ی گر لز کالج نہ ہونے کی وجہ سے مقامی طالبات پروآ سے ڈیر ہ آنے پر سخت مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں بھی ڈگر ی گرلز کالج پروآ کی تعمیر کا اعلان تو کیا گیا تھا مگر تاحال پورا نہیں ہو سکا ہمارا صوبائی حکومت جلد سے جلد پروآ کی عوام کے مسائل حل کریں۔