خیبر پختو نخوا کے چیف سیکرٹری عابد سعید کی زیر صدارت پولیو کے مکمل خاتمے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

منگل 15 نومبر 2016 18:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) خیبر پختو نخوا کے چیف سیکرٹری عابد سعید کی زیر صدارت پولیو کے مکمل خاتمے سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منگل کے روز کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں عالمی ادارہ صحت ، یونیسف کے نمائندوں ، صوبائی سیکرٹری صحت عابد مجید،صوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنروں ، ڈپٹی کمشنروں اور دوسرے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پولیو کے خاتمے سے متعلق ابھی تک ہونے والے تمام اقدامات اور نتائج کا بغور جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 31دسمبر2016ء پولیو کے مکمل خاتمے کی ڈیڈ لائن ہے جس میں ابھی 46دن باقی ہیں جس کے دوران دو دفعہ کوالٹی کمپین چلانا اور وقتاً فوقتاً گراس روٹ لیول تک رابطوں اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبہ بھر کی پولیو مہمات کے بارے میں غیر جانبدار نگرانیوں اور عالمی ادارہ صحت و یونیسف کی طرف سے کی گئی مانیڑنگ پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔

اس دوران مختلف اضلاع میں پولیو مہمات سے متعلق مشکلات بھی زیر غور آئیں اور ان پر قابو پانے کیلئے مختلف تجاویز کو گفت و شنید کے بعد عملی طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سیکرٹری صحت کی طرف سے اجلاس کو یقین دلایا گیا کہ اس سلسلے میںدن رات محکمے کی خدمات حاضر ہیں۔ابھی تک اٹھائے گئے عملی اقدامات اور کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا عابد سعید نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا او ر کہا کہ تمام ذمہ داران ہدف کے حصول میں نہایت پرعزم ہیں اور ان کی یہ کاوشیں پولیو کے خاتمے سے متعلق مطلوبہ نتائج کے حصول کی بنیاد بنیں گی ۔انہوں نے تمام شرکاء پر واضح کیا کہ ہر صورت پولیو کا خاتمہ ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :