ٹریٹ پولو کپ، گارڈ گروپ، بلیک ہارس اور وائی ٹرائب نے اپنے میچ جیت لئے

منگل 15 نومبر 2016 18:31

ٹریٹ پولو کپ، گارڈ گروپ، بلیک ہارس اور وائی ٹرائب نے اپنے میچ جیت لئے
لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ٹریٹ پولو کپ کے پہلے روز پہلے میچ میں گارڈ گروپ نے ریجاس کو 9-5 سے ، سفائر/بلیک ہارس نے ڈائمنڈ پینٹس کو 8-3 سے جبکہ وائی ٹرائب شاہسوارز نے سکھ چین کو 6-4 سے شکست دیدی۔ پہلے میچ میں گارڈ گروپ نے ریجاس کو ہرایا۔ گارڈ گروپ کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے چھ شاندار گول سکور کیے جبکہ ریجاس کی طرف سے احمد نواز ٹوانہ نے دو گول جبکہ اعظم حیات نون اور قدیر اشرف نے ایک ایک گول سکور کیا۔

دوسرے میچ میں سفائر/بلیک ہارس نے ڈائمنڈ پینٹس کو 8-3 سے ہرایا۔ سفائر/بلیک ہارس کی طرف سے حسام علی حیدر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چھ گول سکور کیے۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ اور عمر اسجد ملہی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

تیسرا میچ بہت دلچسپ رہا جب وائی ٹرائب شاہسوارز نے سکھ چین کی ٹیم کو 8-4 سے ہرایا۔ وائی ٹرائب شاہسوارز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے 6 گول سکور کیے جبکہ سکھ چین کی طرف سے کرنل (ر) ندیم نے تین گول سکور کیے۔

(آج) بدھ کو پول بی کی ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ممبرز ایگزیکٹو کمیٹی اعظم حیات نون، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب ، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب ، ممبرز اور ان کی فیملیز کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :