لاڑکانہ ،تین روز سے لاپتہ بچے کی لاش برآمد گندے کنویں سے برآمد

منگل 15 نومبر 2016 18:28

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)تین روز سے لاپتہ بچے کی لاش برآمد گندے کنویں سے برآمد، ورثا نے بچے کو قتل کرنے کا شک ظاہر کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے تھانہ رحمت کے حد چانڈکا میڈیکل کالج اسٹاف کالونی کے گندے گنوے سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے اور دوسری جماعت کے طالبعلم علی رضا چانڈیو ولد علی حسن چانڈیو کی لاش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے ورثا اور پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر واقعے کے متعلق معلومات لی۔

اس موقع پر بچے کے ورثا والد علی حسن چانڈیو نے بچے کو قتل کرنے کا شک ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ تین روز قبل ہمارے بچہ گم ہوگیا جسے شہر کے مختلف علاقوں میں تلاش کی لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا جبکہ صبح کے وقت ہمیں اطلاع دی گئی کہ بچے کی لاش گندے کونے میں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بچے کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔