لاڑکانہ، رشتے کے تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ، باپ جاں بحق، بیٹا زخمی، کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی

منگل 15 نومبر 2016 18:28

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) لاڑکانہ میں رشتے کے تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ، باپ جاں بحق، بیٹا زخمی، کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمت پور کے حد نظر محلہ میں دایا برادری کے دو گروپوں میں جاری پرانے رشتہ داری کے تنازعے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دوکان پر بیٹھے ہوئے معمر شخص میر محمد دایو اور اس کے بیٹے اقبال علی دایو کو شدید زخمی کردیا اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے معمر شخص میر محمد دایو جانبحق ہوگیا جبکہ زخمی اقبال علی دایو کو طبی امداد دی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ رشتہ داری کے تنازعے پر پیش آیا ہے اس سے قبل دونوں گروپوں کے تین افراد پہلے بھی قتل ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :