ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افتخار حسین کا ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ
تازہ ترین : 1

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افتخار حسین کا ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ

معمولی نوعیت کے مقدمات کے 8ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افتخار حسین نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے 8ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا سول جج شاہد نصیب ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر بابر جاوید ڈار ،سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک بابرعلی ان کے ہمراہ تھے ۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جیل ہسپتال ، لیڈیز بیرک ، نو عمر قیدیوں کی بیرک ، کچن اور مختلف بارکس کا دورہ کیا ، کھانے کا معیار ، صفائی کے انتظامات چیک کیے۔ اور قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے ۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 18:28:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں