بی بی اے بڈ ریٹس 0.6557 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کیلئے 1.4057 فیصد سالانہ مقرر
تازہ ترین : 1

بی بی اے بڈ ریٹس 0.6557 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کیلئے 1.4057 فیصد سالانہ مقرر

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکائونٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکائونٹ پر 15 نومبر کیلئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.6557 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 1.4057 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پائونڈ میں کھولے گئے اکائونٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.1506 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.9006 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکائونٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0807 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8307 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 18:06:25

اپنی رائے کا اظہار کریں