ترک صدرکی آمدپرپی ٹی آئی نے ہٹ دھرمی اورناسمجھی کا مظاہرہ کیا۔خواجہ سعدرفیق

عمران خان کی ڈرٹی پالیٹکس کی وجہ سے چینی وزیراعظم کادورہ لیٹ ہوا،ملک کے منتخب وزیراعظم کوعمران خان کی توثیق کی ضرورت نہیں،قطرمیں کاروبارپرہم اپنے سارے کارڈزکیوں شوکرتے؟ اقوام متحدہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔وفاقی وزیرریلوے کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 نومبر 2016 17:51

ترک صدرکی آمدپرپی ٹی آئی نے ہٹ دھرمی اورناسمجھی کا مظاہرہ کیا۔خواجہ ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) :وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ نہایت افسوسناک بات ہے کہ ترک صدرکی آمدپرتحریک انصاف نے ہٹ دھرمی اورناسمجھی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کابائیکاٹ کیا،عمران خان کی ڈرٹی پالیٹکس کی وجہ سے چینی وزیراعظم کادوری لیٹ ہوا،ملک کے منتخب وزیراعظم کوعمران خان کی توثیق کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔پاکستانی قوم ایل اوسی پربھارتی جارحیت کی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہایت افسوسناک بات ہے۔ترک صدرکی آمدپرتحریک انصاف نے ہٹ دھرمی اورناسمجھی کا مظاہرہ کیا۔عمران خان کی ڈرٹی پالیٹیکس کی وجہ سے چینی وزیراعظم کادوری لیٹ ہوا۔

(جاری ہے)

ملک کے منتخب وزیراعظم کوعمران خان کی توثیق کی ضرورت نہیں۔

عمران خان کی جلن کے علاج کیلئے ایسی برنال نہیں جس کولگاکرعلاج کیاجائے۔اگرعلاج نہ کیاگیاتو عمران خان اپنے اور قوم کیلئے نقصان دہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ میاں شریف نے قطرمیں بڑاوسیع پیمانے پرکاروبارشروع کیا۔وہ اپنی زندگی میں کہہ گئے تھے۔میرے بعداس کامنافع حسین نوازکودیاجائے۔اب کہتے ہیں کہ پہلے درست کیوں نہ کہا توعمران خان کوکیوں بتاتے وہ کیا چیف جسٹس ہیں۔

ہم اپنے سارے کارڈزکیوں شوکرتے۔؟خواجہ سعدنے کہاکہ دھرناشوناکام ہوا،لیکن آپ نے معافی نہیں مانگی۔تحریک آزادی کشمیرکونقصان پہنچایا لیکن قوم سے معافی نہیں مانگی۔عمران خان نے ڈنکے کی چوٹ پرلندن میں ایک یہودی کی الیکشن مہم چلائی۔بلکہ یہ ایک ایساعمران کایہودی رشتہ دارتھا جس کے مقابلے میں پاکستانی تھا۔انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان اور پاکستان کے قومی مفادکیلئے خطرہ بن رہے ہیں۔عمران خان الزام تراشی کرتے ہیں لیکن ثبوت پیش نہیں کرتے اگرثبوت مانگے جائیں تو ردی کی ٹوکری اٹھا کرلے جاتے ہو۔اس موقعہ پرپریس کانفرنس میں طارق فضل چوہدری اور انوشہ رحمان اوردانیال عزیز نے بھی گفتگو کی۔