بلدیہ کی10 مخصوص نشستوں کے الیکشن 17نومبرکو ہوں گے،ریٹرننگ آفیسر

منگل 15 نومبر 2016 17:50

چشتیاں۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ریٹرننگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ارشد محمود سدھو نے کہا ہے کہ بلدیہ کی دس مخصوص نشستوں کے الیکشن ٹی ایم اے ہال میں 17نومبر (جمعرات )صبح 9بجے سے شام 4بجے تک ہوں گے بلدیہ کے 36کونسلرز پولنگ میں حصہ لیں گے جبکہ ورکر کی دو سیٹوں کے لیے تین امیدوار تھے جن میں ایک امیدوار محمدرزاق کھرل نے الیکشن سے دستبرداری کی درخواست دیدی جس کی بناء پر دو امیدوار غلام رسول رحمانی اور فرہاد علی غوری بلامقابلہ کونسلر منتخب ہو گئے ہیں 17نومبر کو خواتین کی پانچ نشستوں کے لیے 8خواتین امیدوار یوتھ کی ایک سیٹ کے لیے تین امیدوار ،اقلیت کی دوسیٹ کے لیے تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا انہو ںنے مزید بتایا کہ پولنگ کے روز سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے کونسلروں ،امیدواروں اور الیکشن کمشن آف پاکستان کے لوکل گورنمنٹ 2016کے لیے جاری کردہ کارڈ ہولڈر افراد کے علاوہ کسی شخص کو داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی ووٹوں کی گنتی چار بجے کے بعد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :