شہر کے ٹریفک مسائل کو فی الفور حل کیا جائے گا،ڈی سی او

منگل 15 نومبر 2016 17:50

مظفر گڑھ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) مظفرگڑھ شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے شہر میں ٹریفک کے مسائل کو فی الفور حل کیا جائے گا،یہ بات ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،ڈی پی او ملک اویس احمدان کے ہمراہ تھے، ڈی سی او نے سیکرٹری آرٹی اے کو ہدایت کی کہ ضلع میں قائم ٹرانسپورٹ اڈوں کو چیک کریں اور احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں،انہوں نے کہا کہ ویگنوں اور بسوں کے اڈوں کی چیکنگ کے عمل کو سخت کیا جائے ، غیر قانونی اڈوں کو بند کیا جائے ، اوور لوڈنگ کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروئی کی جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ کوٹ ادو اور علی پور کے اڈوں پر بھی حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ملک اویس احمد نے کہا کہ محکمہ ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام شہریوں کو ٹریفک کا شعور دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وقتاً فوقتاًشعور آگاہی مہم بھی چلائی جاتی ہے تاکہ تمام شاہرات پر ٹریفک کی روانی کو یقنی بنایا جاسکے۔اجلاس میں اے ڈی سی مہر خالد، ڈی او سی شہزاد مگسی، اے سی مظفرگڑھ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی ، ای ڈی او سی ڈی غلام عباس سومرو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد اور سیکرٹری آڑٹی اے عروج فاطمہ سمیت متعلقہ اداروں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :