ڈی سی او کا درباروں پر فوری گارڈ تعینات کرنے کاحکم
تازہ ترین : 1

ڈی سی او کا درباروں پر فوری گارڈ تعینات کرنے کاحکم

مظفر گڑھ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے کہا ہے کہ ضلع میں قائم درباروں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام چلنے والے درباروں پر فوری طور پر گارڈ تعینات کئے جائیں۔ یہ بات انہوں نے درباروں کی سکیورٹی سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈی پی او ملک اویس احمد ان کے ہمراہ تھے، ڈی سی او نے کہا ہے کہ درباروں پر آنے والے زائرین کی حفاظت کیلئے رضا کاربھی تعینات کئے جائیں، محکمہ شہری دفاع اور پولیس کی مدد سے ضلع بھر کے تمام درباروں پر حفاظتی اقدامات کئے جائیں ۔

اجلاس میں اے ڈی سی مہر خالد، ڈی او سی شہزاد مگسی، اے سی مظفرگڑھ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی ، ای ڈی او سی ڈی غلام عباس سومرو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد سمیت متعلقہ اداروں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 17:50:21

اپنی رائے کا اظہار کریں