نہم ومیٹرک امتحانات کے شیڈول کااعلان

منگل 15 نومبر 2016 17:48

ملتان۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)پنجاب بورڈزکمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی )کی سفارشات پرنہم/میٹرک سالانہ امتحان2017کے آن لائن داخلہ فارم اورفیس جمع کرانے کے شیڈول کااعلان کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

کنٹرولرامتحانات تعلیمی بورڈملتان کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ پندرہ نومبرسے چودہ دسمبرتک ،دگنی فیس کے ساتھ پندر دسمبرسے 23دسمبرتک ،تین گنا فیس کے ساتھ 24دسمبرسے 30دسمبرتک ،جبکہ تین گنافیس اورپانچ سوروپے یومیہ اضافی فیس کے ساتھ 31دسمبر سی18فروری 2017تک داخلے بھجوائے جاسکیں گے ۔انہوںنے بتایاکہ تین گنافیس اورپانچ سوروپے یومیہ اضافی کے ساتھ داخلہ فرام جمع کرانے والوں کے امتحانی سنٹرڈسٹرک ہیڈکوارٹرپرہی بنایاجائے گا۔