"ماقاسمہ" موسیٰ مانک پانی کی تقسیم کے ترقیاتی منصوبہ کیلئے گرانٹ جاری
تازہ ترین : 1

"ماقاسمہ" موسیٰ مانک پانی کی تقسیم کے ترقیاتی منصوبہ کیلئے گرانٹ جاری

راجن پور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)ممبر قومی اسمبلی حلقہ174سردار محمد جعفر خان لغاری نے "اے پی پی"کو بتایا کہ عوامی دیرینہ مطالبہ پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے حکم پر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات پنجاب نے "ماقاسمہ" موسیٰ مانک پانی کی تقسیم کے ترقیاتی منصوبہ کی منظوری دے کر 16کروڑ60لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے ، لاہور میں PNDکے اجلاس میں طیب ڈرین سے ٹیل قادرہ ٹریک تک "ماقاسمہ" موسیٰ مانک و رود کوہیوں کے پانی کو چینلائزر کرنے کے منصوبہ کو منظور کیاگیا ہے، اس منصوبہ سے راجن پور کی تحصیل جام پورکے ٹرائبل ایریا کی ہزاروں ایکڑ بنجر زمینوں کو کاشت اور رودکوہیوں کی تباہی سے بچنے میںمدد ملے گی۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 17:48:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں