تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق،ساتھی زخمی
تازہ ترین : 1
تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق،ساتھی زخمی

تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق،ساتھی زخمی

راجن پور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدیدزخمی ہوگیا، تفصیل کے مطابق راجن پور کی تحصیل جام پور کے نواحی علاقہ بستی چھینہ کے رہائشی محمد بخش اور غلام فرید انڈس ہائی وے روڈ پر موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ پیچھے سے تیز رفتار ویگن نے انہیں ٹکر مار دی جس سے 75سالہ محمد بخش موقع پر ہی جابحق جبکہ اس کا ساتھی غلام فرید شدید زخمی ہوگیا، ریسکیو1122نے زخمی کو ٹی ایچ کیوہسپتال جام پور اور نعش کو ورثاء کے حوالے کیا ، ایس ایچ اوتھانہ صدر جام پور ملک غلام اصغر نے "اے پی پی"کو بتایا کہ حادثہ ویگن کے ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیاجو موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 17:48:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں